ووکیشنل ٹرینینگ سینٹر

:انتساب
ہمارے ان آباؤاجداد کی یاد میں جو انسانیت کے ہمدرد ٗسچے رہنما اور سماجی کارکن تھے ٗان کی انسانیت کی بے لوث خدمت کے لئے۔ خدا کرے ان کے کام ہمیں مزید آگے بڑھنے کے لئے متاثر کرتے رہیں ۔ 

:ہمارے بارے میں
سینٹر کی بنیادمسٹر امحمد رنگون والا نے۲۵اپریل ۱۹۸۴ء ؁کو رکھی اورافتتاح تاوقتیکہ گورنرمسٹرمحمود اے ہارون نے۲۹فروری۱۹۹۲ء ؁ کو کیا۔سینٹر نے خدمات کا آغاز ۱۹۹۲ء ؁ میں کیا اور تب سے خواتین کو ایک پر سکون ، منظم اور محفوظ ماحول میں رنگ و نسل، ذات پات اور شہریت سے ماورا ہو کروکیشنل کورسز(پیشہ ورانہ تربیت)کی خدمات دی جارہی ہیں۔
سینٹر اس مقصد کے ساتھ امور سر انجام دے رہا ہے کہ خواندہ،کم خواندہ اور نا خواندہ خواتین کواس قابل بنا سکیں کہ وہ پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو پہچان کر اپنی مہارتوں کا استعمال کرتے ہوئے خودمختارانہ روزی کما کر اپنے خاندان کی آمدنی میں اپنا حصہ ڈال سکیں تاکہ معاشرے سے غربت اور مایوسی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
سنٹر میں ٹریننگ کورسز کی تعداد تقریباََ۷۸ ہے۔ماہانہ ، دو ماہانہ ،۱۵دن اورایک دن کے کورسز میں داخلوں کی تعداد سالانہ۰۰۰،۱۲۰ ہے۔

:ہما را نظریہ
"حوصلہ افزاء،خودمختار،ہنرمند خواتین"
ہمارا نظریہ ایک ایسا معاشرہ ہے جہاں خواتین خود اعتمادی ، قابلیت مثبت رویئے اور وسیع نقطہ نظر کے احساس کے ساتھ زندگی کی ہر دوڑ میں تندہی سے حصہ لے سکیں تاکہ وہ بدلتی ہوئی دنیا کی مشکلوں کا سامنا پر اعتماد ہو کر کرسکیں۔

:ہماری مہم
ورنلڈ میمن فاوئنڈیشن مندرجہ ذیل خدمات پیش کرنے کے لیئے کوشاں ہے۔
۔خواندہ ، کم خواندہ اور نا خواندہ خواتین کو سیکھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنا۔
۔عالمی ضروریات اور معیار کے مطابق معیاری پیشہ ورانہ تربیت مہیا کرنا۔
۔بنا کسی تعصب کے بہترین ماحول فراہم کرنا۔
۔اخلاقی اور معاشرتی اقدارجیسے کہ وقت کی پابندی،قابلِ اعتمادی،نظم وضبط،دوسروں کا خیال اورخوداعتمادی وغیرہ۔
۔سیکھنے اور سکھانے کے عمل کو جدید طریقوں،جدیدسامان اورنئے کورسز کے زریعے عالمی ضروریات کے مطابق بہتر بنانا۔
۔ متوط طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے وظیفے دینا۔
۔ علم کا حصول معاشرے کے ہرطبقے کی خواتین کے لئے ممکن بنانا۔

:پیشہ ورانہ پروگرام
ا۔چار ماہ کابیوٹیشن ایلیمنٹری کورس کا ڈپلومہ
۲۔دو ماہ کے وکیشنل پروگرام
۳۔۱۵دن کے وکیشنل پروگرام
۴۔بچوں کے لئے سمر وکیشنل پروگرام
۵۔میگا ون ڈیوکیشنل پروگرام
۶۔ون ڈے کوکنگ اور وکیشنل پروگرام