بیوٹی سیلون اینڈ ٹرینگ سینٹر

:انتساب
ہمارے ان آباؤاجداد کی یاد میں جو انسانیت کے ہمدرد ٗسچے رہنما 
اور سماجی کارکن تھے ٗان کی انسانیت کی بے لوث خدمت کے لئے۔ 
خدا کرے ان کے کام ہمیں مزید آگے بڑھنے کے لئے متاثر کرتے رہیں ۔

:نظریہ
خوب صورتی کو سراہنا ایک فن ہے جو صرف وہی لوگ محسوس کر سکتے ہیں جو رنگوں کی خوبصورتی کو شخصیت میں ڈھالنا جانتے ہوں۔

ہمارا بیوٹی سلون (آرائش و جمال کا ادارہ)اسی نقطہ نظر کی پیروی کرتے ہوئے ایک قابلِ ذکر ادارہ بن چکا ہے جہاں ماہر ین اپنی 
صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے یہ لازمی بناتے ہیں کہ صارف احترام محسوس کرے اور مطمئن ہو کر ایک ایسے ماحول میں ماہرین کی خدمات حاصل کرے جہاں کاملیت ہر شے میں دکھتی ہے ۔

:مہم
ہم خود کو پابند کرتے ہیں کہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں اورذہانت کا صارفین کی خدمت کے لئے بھرپوراستعمال کرینگے ۔ یہ ہمارے ہرنمائندے کی مہم ہے کہ ہم ہر بار آپکی امید سے بڑھ کراعلیٰ خدمات دینگے اور ان خدمات کو مستقل بنائینگے۔

:بنیادی اقدار
۔خوبصورتی
۔ایمانداری اور بھروسہ
۔باہمی احترام
۔ہماری خدمات
۔گوناگوں
۔حفظانِ صحت ماحول
۔معیار کا کنٹرول
۔قابلیت
۔احتساب
۔قیادت کا تعاون اور مل کر کام کرنا
۔ معاشرتی ذمہ داری، صارفین کو ترجیح دینا
۔علم اور جدت طرازی

:سہولیات
۔مرکزی ائر کنڈیشنڈ ماحول مہیا کیا گیاہے۔
۔بیوٹی سلون میں جدید طرز کی نئی مشینیں استعمال کی جا رہی ہیں۔
۔ہمارے معززسارفین کی بہترین خدمات کے لئے ، بیوٹیشنز ماہرین کی رائے استعمال کر سکتی ہیں۔
۔ہمارے معزز صارفین کے لئے چینجنگ روم کی سہولت موجود ہے۔
۔ایک آرام دہ ویٹنگ روم کی سہولت موجود ہے۔
۔گاڑی پارک کرنے کے لئے بڑی جگہ موجود ہے۔
۔صارفین کو سلون کی خدمات دکھانے کے لئے کمپیوٹرائزڈ میگزین موجود ہے۔