ھیلتھ اینڈ فٹنیس سینٹر

 :انتساب
ہمارے ان آباؤاجداد کی یاد میں جو انسانیت کے ہمدرد ٗسچے رہنما 
اور سماجی کارکن تھے ٗان کی انسانیت کی بے لوث خدمت کے لئے۔ 
خدا کرے ان کے کام ہمیں مزید آگے بڑھنے کے لئے متاثر کرتے رہیں ۔ 
"صحتمند خواتین صحتمند قوم کی بنیاد رکھتی ہیں"۔

:جمنیزیم
چاہے آپ صرف فٹنس مشینوں کا استعمال سیکھنا چاہتے ہوں یاکسی مخصوص پروگرام کی تلاش میں ہوں، ہم آپکو وہ رہنمائی اور ساتھ مہیا کر سکتے ہیں جسکی آپکو ضرورت ہے۔
ہم مندرجہ ذیل خدمات مہیا کررہے ہیں:
۱۔کارڈیوو سکیولر پروگرام
۲۔کنڈیشننگ پروگرام
۳۔اسٹرینتھننگ پروگرام

:ہمارے بارے میں
ھیلتھ اینڈ فٹنس سینٹر کا سنگِ بنیادمسز مریم حاجی علی محمد ٹبا نے ۱۴ جون ۲۰۱۱ء ؁میں رکھا جبکہ افتتاح میمن فاؤنڈیشن کے سربراہ مسٹر آصف ایم اے رنگو ن والانے ۲۸دسمبر۲۰۱۳ ء ؁ کوکیا۔ 
ھیلتھ اینڈ فٹنس سینٹرنے اپنی خدمات کا آغاز جنوری ۲۰۱۴ء ؁ سے کیااور تب سے خواتین کے لیئے ذات پات، رنگ ونسل اور شہریت سے ماورا ہو کرایک محفوظ ، پرسکون اوربہترین ماحول میں صحت افزاء خدمات پیش کر رہا ہے۔
نظریہ: معاشرے میں شامل لوگوں کے معیارِ زندگی کو بڑھانے کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے خواتین کو صحت افزاء مواقع فراہم کرنا تاکہ زندگی کی جسمانی، ذہنی اور کلی خصوصیات میں بہتری آسکے اور معاشرے میں معیارِ زندگی کی نو تعمیر جدید اور نئی ٹیکنالوجی، قیادت میں ترقی کے مواقع ، متحرک لائحہ کار اور وسائل کے بہترین استعمال کے زریعے عالمی معیار پر ممکن ہو سکے۔

:مہم
صارفین کو جم اور فٹنس کی ایسی سہولیات مہیا کرنا جس میں وہ ماہر اسٹاف کی نگرانی میں بہترین ورزش(ورک آؤٹ) کر سکیں۔ھیلتھ اور فٹنس سینٹر کی نو تعمیرذہن،جسم اور روح کو فائدہ پہنچانے والی بہترین خدمات کے ذریعے ایک صحتمند معیارِزندگی کو بڑھاوا دیتی ہے۔

:بنیادی اقدار
۔قابلیت
۔احتساب
۔قیادت کا تعاون اور مل کر کام کرنا
۔معیار کا کنٹرول
۔باہمی احترام
۔گوناگوں
۔ہماری خدمات
۔صحتمند معیارِزندگی

ٓ:سہولیات
۔مرکزی ائر کنڈیشنڈ،صاف اور صحت افزا ماحول فراہم کیا جارہاہے۔
۔ہمارے معزز صارفین کے لئے چینجنگ روم کی سہولت موجود ہے۔
۔گاڑی پارک کرنے کے لئے بڑی جگہ موجود ہے۔
۔ایک آرام دہ ویٹنگ روم کی سہولت موجود ہے۔
۔صحت افزا ماحول کو یقینی بناتے ہوئے شاور روم کی سہولت موجود ہے۔
۔ممبرز کو علیحدہ لاکرز دیئے جاتے ہیں۔
۔فرسٹ ایڈ روم کی سہولت ہے۔جہاں کسی ناخشگوار واقعہ کے نتیجے میں ضرورت پڑنے پر فرسٹ ایڈ کی سہولیات موجود ہیں۔